نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال

May 30, 2023 | 18:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، باہمی دلچسپی، لائیو سٹاک اوردو طرفہ  تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صحت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ سمیت پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہا

ملاقات کے دوران  محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان او رآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ او رپولیس ٹریننگ کے حوالے سے آسٹریلیاکے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے، ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے،  پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا: خواجہ آصف

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔