ٹک ٹاکر جنت مزرا دلہن بن گئیں

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر نے اپنی خوبصورت ’برائیڈل لُک‘ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

May 30, 2023 | 15:36:PM
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے اپنی خوبصورت ’برائیڈل لُک‘ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے اپنی خوبصورت ’برائیڈل لُک‘ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکرز کی فہرست میں اول نمبر پر آنے والی جنت مرزا کے مداحوں اور چاہنے والوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

جنت مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی نظر آ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

جنت مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں’جنت کا ٹکرا‘ لکھا۔

جنت مرزا کا یہ ’برائیڈل‘ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر مداح اُن سے حقیقت میں دلہن بننے سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں۔

جنت مرزا کی اِن تصویروں پر تاحال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے حسن کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پاکستانی شائقین کی محبت کے مشکور

اس تصویر پر کشف راجپوت نامی صارف کا لکھنا ہے کہ ’کاش یہ آپ کی شادی کی تصویر ہوتی جنت‘، جبکہ ایک صارف کا لکھنا ہے کہ ’میں لڑکا ہوں، اگر لڑکی ہوتا تو آپ کے جیسا بننا چاہتا۔‘