عمران خان کا عبدالقادر پٹیل کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

May 30, 2023 | 13:02:PM
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر وزیرِصحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے چیئرمین پی ٹی آئئی کے وکیل ابوذر سلمان نیازنی کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عدالت پیشی ،جے آئی ٹی نے بھی آج طلب کرلیا

نوٹس میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا اور اگر عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔