عمران خان کی عدالت پیشی ،ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے

May 30, 2023 | 09:32:AM
جے آئی ٹی نے آج عمران خان کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس،جمال الدین)جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےضمانتی ایڈووکیٹ محمد حبیب نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے۔

عمران خان کےضامن نے 3مقدمات میں 1،1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے،عمران خان بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 3مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرلئے
عدالت نے عمران خان کی موجودگی میں مچلکے کرانے کا حکم دیا تھا،عدالت نے 2جون تک 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے،اے ٹی سی جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کئے۔

دوسری جانب جی آئی ٹی نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے جن سے 9 مئی کے سانحے پر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :قومی احتساب ترمیمی بل 2023آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون کی شکل اختیار کرگیا
ذرائع کے مطابق عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جےآئی ٹیزبنارکھی ہیں۔ تاہم عمران خان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ یہ فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

 جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل تفتیش ہوگئے

پی ٹی آئی کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل تفتیش ہوگئے  ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈی آئی انوسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے۔مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ مقدمات درج ہیں ،دونوں میاں بیوی نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔