اوکاڑہ: مبینہ ڈکیتی واردات مزاحمت یا ذاتی دشمنی، میاں بیوی کی لاشیں برآمد

May 30, 2023 | 09:20:AM
اوکاڑہ: مبینہ ڈکیتی واردات مزاحمت یا ذاتی دشمنی، میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)  پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کی حدود کوپر والا کھوں کے قریب میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ قتل ہونے والے میاں بیوی کی شناخت ممتاز اور کنیز فاطمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی قریبی گاؤں سے پنچایت سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔