لاہور میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

May 30, 2023 | 09:10:AM
لاہور میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا۔

   تفصیلات کے مطابق سی آئی اے چوہنگ اور اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

سی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کرامت عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے جو 150 سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی جاں بحق

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے این ایف سی کے قریب ریڈ کیا جہاں ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو اکثر پولیس یونیفارم پہن کر واردات کرتا تھا۔