حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں ۔ ہائیکورٹ سے خبر آ گئی

May 30, 2022 | 11:01:AM
حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں ۔ ہائیکورٹ سے خبر آ گئی
کیپشن: حمزہ شہباز اورعدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمود الرشید کی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن۔حمزہ شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا