راولپنڈی میں چلتی گاڑی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج 

Mar 30, 2026 | 22:56:PM
راولپنڈی میں چلتی گاڑی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر چلتی گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ روات میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی گاؤں سے روات بازار جانے کیلئے وین میں سوار ہوئی تھی، وین کنڈکٹر نے دروازہ بند کر کے گاڑی کا رخ چک بیلی روڈ کی طرف موڑ دیا۔ 

متن کے مطابق 4 ملزمان نے بیٹی کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان بیٹی سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی سازش میں اس کی ساس اور نند بھی شامل ہیں، ملزمان نے میری بیٹی کو زبان کھولنے پر ویڈیوز وائرل اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ 

ایف آئی آر کے مطابق گاؤں کے جرگے نے بھی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی سے منع کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی، قلندرز کا شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ