برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Mar 30, 2024 | 10:42:AM
 خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

امریکی کمپنی”نیشنل ائیر لائنز“ کا کارگو طیارہ Boeing 747 برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

یہ عمل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت قائم کیے گئے۔ گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو (GPLI) کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ 22.5 گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو (Sao Paulo) سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی جو گزشتہ ریکارڈ سے 300 میل زیادہ ہے۔

اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ(Fongrow)، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم و بربریت کے 175 دن،فلسطینی شہداء کی تعداد 40ہزار ہوگئی

اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔ درآمد کئے جانے والے 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں۔

پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا اور ان کی حفاظت اور افزائش کی۔ ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو دو ہفتے کے لئے قوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔