اسرائیلی ظلم و بربریت کے 175 دن،فلسطینی شہداء کی تعدادتقریباً 40ہزار ہوگئی

Mar 30, 2024 | 10:24:AM
اسرائیلی ظلم و بربریت کے 175 دن،فلسطینی شہداء کی تعدادتقریباً 40ہزار ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا،مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے،10فلسطینی شہید،القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک،16 زخمی ہوگئے،7اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد32ہزار623 ہوگئی،حملوں میں 75ہزار سے زائد زخمی،اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بھی شدید بمباری،سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو شہید ہوگئے ۔

اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے 175روز مکمل ہوگئے۔تازہ حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے فلسطینی میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 2 ہزار 888 وحشیانہ حملے کیے۔
فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار 623 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوگئے۔ شہدا میں 14 ہزار 350 بچے اور 9 ہزار 460 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 623 شہیدوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔
فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی۔اسرائیلی حملوں میں 364 طبی کارکنان، 48 امدادی کارکنان اور 137 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

ضرورپڑھیں:اہم چیلنجز کے مقابلے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط

دوسری جانب لبنان کی عسکریت پسند مزاحمتی ملیشیا حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے ٹاؤن بازوریہ پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی نعیم شہید ہوگئے۔بیروت سے میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے علی نعیم کی چلتی گاڑی کو القدس ہائی وے پر میزائل سے نشانہ بنایا۔
حزب اللّٰہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ایک اور فضائی حملے میں 5 دیگر عسکریت پسند شہید ہوگئے۔