اہم چیلنجز کے مقابلے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط

Mar 29, 2024 | 18:07:PM
اہم چیلنجز کے مقابلے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
کیپشن: شہبازشریف، جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط ،امریکی صدر کا نومنتخب حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے،امریکی صدر نے خط کے متن میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔
جوبائیڈن کا خط میں مزید کہناتھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کےلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے ، امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے،امریکی صدر نے کہاکہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں،دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو چوتھا گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا