سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ

Mar 29, 2024 | 16:58:PM
سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہو گیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح  2ہزار 254 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔