حرا مانی کورمضان میں گانے کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کر نا مہنگا پڑ گیا

Mar 30, 2023 | 18:00:PM
حرا مانی کورمضان میں گانے کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کر نا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کو رمضان کریم میں  بھارتی گانے کےساتھ ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ حرامانی نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو پھولوں بھرے بیڈ پر بیٹھے اور لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو پھولوں کی لڑیوں سے سجا ہو ا تھا  ، اس ویڈیو پر مشہور بالی ووڈ فلم "پاکیزہ" کا گانا "اک تم ہی نہی تنہا،الفت میں میری رسوا " چل رہاہے۔ جس پر اداکارہ حرامانی کو پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ حرامانی نے اس ویڈیو میں ہلکے گلابی رنگ کا کامدار سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔" میرے پاس تم ہو" اور" دوبول" اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،جبکہ کئی صارفین انہیں رمضان کے مبارک مہینے میں کچھ خیال کرنے کا کہا۔



ایک صارف کا لکھنا تھا کہ " آپ لوگ صبر نہیں کر سکتے ، رمضان کے مہینے پر پوسٹ نہیں رکتا ". ایک اور صارف نے لکھا کہ "بہت بکواس ، رمضان کا لحاظ کریں ،پلیز ،بند کریں".

ایک صارف نے تو اداکارہ کو طوائف کہہ دیا، اس کا لکھنا تھا کہ"کہنا تو نہیں چاہیے لیکن طوائف ہی لگ رہی ہو"۔