افطار میں کھیرے کھانے کے فوائد

Mar 30, 2023 | 10:22:AM
کھیرا اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہے۔ افطار میں کھیرے کھانے کے حیران کن فوائد ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کھیرا اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہے۔ افطار میں کھیرے کھانے کے حیران کن فوائد ہیں۔

سینکڑوں سالوں سے کھیرا انسانی غذا بنا ہوا ہے اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہے۔اس پھل میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ان منفرد سبزیوں میں سے ایک ہے جس کو کھانے کے ساتھ کچا کھایاجاتا ہے۔ اس کو چھیل کر اس پر کالی مرچ کے ساتھ لیموں نچوڑ کر کھایاجائے تو اس کی غذائیت میں اضافہ ہوجاتا ہےاور کھانے کوجلد ہضم کرتا ہے ۔

کھیرے میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، اور میگنیز سمیت بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ بلڈ شوگر کم کرنے والی دواؤں کی طرح کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں کمی آتی ہے۔ کھیرے کے چند فوائد جانتے ہیں 

دل کی صحت میں بہتری:

کھیرے میں پوٹاشیم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے، پوٹاشیم ہونے کی وجہ سے اعصاب، پٹھوں، اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے فلٹر کرنے میں مدد ملتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کو صاف خون پہنچتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ:

کھیرے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جنہیں ککو ربیٹاسین کہا جاتا ہے، یہ مرکبات کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

جِلد کو نکھارنے میں مدد گار:

کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرے:

کھیروں میں متعدد اقسام کے فینولک، فلیونوئڈز اور ٹراٹیرپینز کمپاﺅنڈز موجود ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کھیروں کو کھانے سے ہائی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کھیرے میں ٹھنڈکی زیادتی ہوتی ہے اس لیے بعض مزاجوں اور جسموں کے لیے یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے اس لیے اس کو معتدل کرنے کے لیے اس کے ساتھ گرم چیز بھی استعمال کرنی چاہیے اگر ضرور ت ہوتو۔ کھیرے کے ساتھ کھجور استعمال کرسکتے ہیں۔ اگرکھجور نہ ہوتو منقیٰ اور شہد کے ساتھ کھانا بھی فائدہ مند ہے۔