سشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز "تالی" کی ڈبنگ مکمل کرلی

Mar 30, 2023 | 00:03:AM
سشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف  پرکشش اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی آنے والی ویب سیریز "تالی" کی ڈبنگ مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  اپنی  نئی آنے والی سیریز کی عکسبندی مکمل ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ 

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر فلم کے عملے کےساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ" آخر کار ہماریویب سیریز "تالی " کی "ڈبنگ" اور "پرومو شوٹ" مکمل کر لیا، اس خوبصورت ٹیم کو بہت یاد کیا جائے گا یہ ایک  روحانی سفر رہا!".

خیال رہے کہ 11 مارچ کو سشمیتا سین  نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ "انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب انکی صحت ٹھیک ہے"۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مکمل صحتیابی کے بعد سشمیتا نے فیشن شو میں واک کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔