نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

Jun 30, 2026 | 20:47:PM
نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نئے مالی سال کے آغاز پر عوام کے لیے ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے،اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے مہینے کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :  ملک کے سب سے بڑے شہر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے