ملک کے سب سے بڑے شہر میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار) ملک کے سب سے بڑے شہر میں اٹے کی قیمت کو پر لگ گئے،فائن اور ڈھائی نمبر اٹے کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوگیا ۔
چئیرمین فلور ملز ایسویسی ایشن جنید عزیز کے مطابق 15 دن میں گندم کی دو بار قیمتیں بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،15 دن میں ڈھائی نمبر اٹا 119 روپے کلو سے بڑؑھ کر 132 روپے کلو ہوگیا،فائن آٹے کی قیمت 140 روپے کلو سے تجاوز کر گئی،گندم کی فی کلو قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 118 روپے کلو پر پہنچ گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو گندم امپورٹ کرنے پڑے گی ،حکومت جتنی جلدی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کرے گی،عوام کو اتنا فائدہ ہوگا
چیئرمین کے مطابق اگر حکومت نے امپورٹ کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی تو فائدہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کو ہوگا،حکومت کو کم از کم 3 سے 4 ملین ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔
جنید عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ضرورت کے مطابق اتنی ہی گندم امپورٹ کی جائے جتنی ضرورت ہے ورنہ کسان کو نقصان ہوگا ،کراچی میں موسم گرما میں ماہانہ 20 سے 22 لاکھ بوری آٹا استعمال ہوتا ہے،موسم سرما میں یہ استعمال 26 لاکھ تک پہنچ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا معاہدے پر عمل کرے تو ایران بھی وعدہ نبھائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان