امریکا معاہدے پر عمل کرے تو ایران بھی وعدہ نبھائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Jun 30, 2026 | 20:24:PM
امریکا معاہدے پر عمل کرے تو ایران بھی وعدہ نبھائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو معاہدے پر عملدرآمد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا معاہدے کی پاسداری کرے تو ایران بھی اپنے وعدے پر قائم رہے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ باہمی اتفاقِ رائے ایک دو طرفہ عمل ہے، جس کے لیے دونوں فریقوں کا اپنے وعدوں پر عمل کرنا ضروری ہے،مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بجائے عقل، تدبر اور وقار کے ساتھ فیصلے کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آنے پر ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے بھرپور اور فیصلہ کن اقدام کرے گا۔