صدر مملکت، گورنر پنجاب، نائب وزیراعظم ،بلاول بھٹو و دیگر کاہنہ واقعہ پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)وزیراعظم شہبا ز شریف ،صدر مملکت آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور دیگر حکام نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ںے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی اموات دلخراش واقعہ ہے،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،صدرِ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کاہنہ میں کچھوانہ روڈ کے قریب ہونے والے افسوس ناک سانحے سے شدید صدمہ ہوا۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14بچوں کےجاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دُکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایک انتہائی افسوناک واقعہ ہے،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا چاہئے، معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی