ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی

Jun 30, 2026 | 18:23:PM
ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مشفیق الرحیم 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ رچرڈ اینگاراوا نے 3 وکٹیں حاصل کر کے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلی اننگز میں 410 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تھا، جبکہ بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے باعث اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے زمبابوے کے اوپنر انوسینٹ کایا، جنہوں نے پہلی اننگز میں 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟