8 برسوں میں ریلوے کے784 ٹرین حادثات، درجنوں افراد جاں بحق ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) سال 2019 سے جون 2026 تک ملک کے ریلوے نظام پر ٹرینوں کے 784 حادثات رپورٹ ہوئے، جن کی ماہانہ اوسط شرح 8.8 حادثات رہی۔
اس دوران مال گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے 300 جبکہ مسافر ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 210 واقعات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت ریلوے لائن عبور کرنے کے 87، ان مینڈ لیول کراسنگ پر 82 اور مینڈ لیول کراسنگ پر 28 تصادم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
ٹرینوں میں آگ لگنے کے بھی 28 حادثات پیش آئے۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بند، عدالتی امورمتاثر
اس کے علاوہ مسافر و مال گاڑی کے تصادم کے 7، مال گاڑیوں کے آپسی تصادم کے 5 اور مسافر ٹرینوں کے باہمی تصادم کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کے 31 بڑے حادثات کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔
جنوری سے جون 2026 کے دوران پیش آنے والے 32 حادثات میں سے 24 کی انکوائریاں بھی زیر التوا ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں 159، 2020 میں 145، 2021 میں 87، 2022 میں 62، 2023 میں 84، 2024 میں 118 اور 2025 میں 97 حادثات رپورٹ ہوئے۔
حادثات میں درجنوں مسافر جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ رولنگ سٹاک میں خرابی، انتظامی نااہلی، تیز رفتاری اور تخریب کاری کو اہم وجوہات قرار دیا گیا۔