لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بند، عدالتی امورمتاثر

Jun 30, 2026 | 12:19:PM
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بند، عدالتی امورمتاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں صبح 7 بجے سے بجلی کی بندش کے باعث عدالتی اور دفتری امور متاثر ہوگئے۔

 عدالتوں میں بجلی کی فراہمی متبادل طور پر جنریٹرز کے ذریعے جاری رکھی گئی، تاہم صرف مخصوص کمروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

بجلی نہ ہونے سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اہم دفاتر میں کام بری طرح متاثر ہوا، جبکہ اٹارنی جنرل آفس میں بھی بجلی کی سپلائی معطل رہی۔

 شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار اور دیگر دفاتر میں دفتری کارروائی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں:آج مالی سال 2025-26 کا آخری دن، کل بینک عوامی لین دین کیلئے بند