کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، گاڑیاں بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری) لاہور میں کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ پرمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 سال کی عمر کے بغیر لائسنس یا پرمٹ موٹرسائیکل اور گاڑیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔
حکام کے مطابق موٹرسائیکل اس وقت تک واپس نہیں کی جائے گی جب تک متعلقہ کم عمر ڈرائیور باقاعدہ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل نہ کر لے، اسی طرح کم عمر کار ڈرائیور کی گاڑی والدین کی جانب سے شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد ہی ریلیز کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر میں 13 مقامات پر ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ شہری آسانی سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ لازمی بنوائیں،17 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کے لیے فیس ایک ہزار روپے جبکہ 17 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں،سیلاب کا خدشہ!محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
سی ٹی او کے مطابق بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔