سوات؛ تجاوزات کیخلاف آپریشن، امیر مقام کے ہوٹل کی دیوار گرا دی گئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایم این اے امیر مقام کے ہوٹل کی دیوار گرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کاسوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کی آڑ میں حکومت نے امیر مقام کے ہوٹل کی دیوار گرا دی، منتظمین کے مطابق ہم نے مداخلت بھی کی لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔
امیر مقام کے قریبی رشتہ دار کے مطابق اپنی ناکامی چھپانے کے لئے انتظامیہ یہ ڈرامہ رچا رہی ہے، ہمارے پاس ہوٹل کے تمام کاغذات موجود ہیں۔
انھوں ںے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں لوگوں کے کاروبار تباہ کردیئے گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم