صدر زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی

Jun 30, 2025 | 19:42:PM
صدر زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی ۔ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے  بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ  آمد و اخراج کی صورتحال