مائنیز اینڈ منرل ایکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے،مولانا عبد الواسع 

Jun 30, 2025 | 18:39:PM
مائنیز اینڈ منرل ایکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے،مولانا عبد الواسع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان  کے امیر  مولانا عبد الواسع  کا کہنا ہے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی سے بے گناہ لوگ مارے گئے ،فوری طور پر این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا جائے ، مائنیز اینڈ منرل ایکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کے دفاع کے قربانی دی اور بھارت کو عوامی طاقت سے شکست سے دو چار کی ۔سازش کے تحت جمعیت کو حکومت سے دور رکھا گیا ،2002 سے 2013 تک 9 یونیورسٹی اور 14 میڈیکل کالجز کو بنیاد بنایا گیا ، 15 سال تک اپوزیشن میں رکھا گیا اور جمعیت کی حکومت نہیں بنانے دی ،جمعیت کا گناہ صرف این ایف سی ایوارڈ تھا اور این ایف سی ایوارڈ حاصل کیا تو ہمیں حکومت سے دور رکھا گیا ۔

جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ مائنیز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے اور اسمبلی میں بھی احتجاج کریں گے ،تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ،مائنیز اینڈ منرل ایکٹ پر جمعیت کے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور اراکین اسمبلی نے جواب دیا کہ ہمیں دھوکہ میں رکھا گیا ، جے یو آئی اپنے اراکین اسمبلی کی کارگردی سے مطمئن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زابد ریکی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہار پہنانے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر  سخت ایکشن لیا گیا ، زابد ریکی کی رکنیت کو معطل کردیا کیا گیا ۔

پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری ، صوبائی جنرل سیکریٹری سید محمود شاہ ، مولوی سرور موسی خیل ، مولانا کمال الدین کی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ؒ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان