ماہرہ خان نے اپنی عمرسے متعلق بڑاانکشاف کردیا

لوگروکے بعد دو اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں،نیلوفرجلدریلیزہوگی،جوبچے ہیں سنگ سمیٹ لوبھی منفردہے

Jun 30, 2025 | 14:43:PM
ماہرہ خان نے اپنی عمرسے متعلق بڑاانکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سپرسٹارماہرہ خان نے اپنی عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی فلم’’لَو گرو‘‘کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنی عمر سے متعلق ہونے والی تنقید پر بھی لب کشائی کردی۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’’لَو گرو‘‘باکس آفس پر تقریباً 70 کروڑ سے زائد روپے کا بزنس کرچکی جسے پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی قراردیاجارہاہے،اس فلم کو ہمایوں سعید اور سلمان اقبال نے مل کر پروڈیوس کیاہے، واسع چوہدری نے اس کی کہانی اور ندیم بیگ نےہدایات دی ہیں۔

ماہرہ خان نے فلم کی کامیابی کے بعد ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کرگفتگوکی،ماہرہ خان نے کہاکہ جب بھی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو یا وہ ہٹ ہوتی ہے یا پھر فلاپ، میں اللہ کی بے انتہا شکر گزار ہوں کہ اس نے’’لَو گرو‘‘ کو اس قدر کامیابی سے نوازا کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت بھی تھی، جب آپ ایک پراجیکٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو کیریئر میں خود آگے بڑھتے ہیں کیونکہ آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ابھی کرنے کیلئے کئی دوسرے پراجیکٹس بھی ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ میں اس وقت میں دو اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں دیکھیں کونسے اسکرپٹ کا میں انتخاب کرونگی، ڈراما نیلوفر جلد اسکرینز کی زینت بنے گا لیکن اسکی ریلیز ڈیٹ ابھی نہیں جانتی۔‘اس کے علاوہ نیٹ فلکس کاپراجیکٹ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘میں بھی میرا کردار کافی منفرد ہوگا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے’’لوگرو‘‘کی شوٹنگ کے دوران ندیم بیگ سےبہت کچھ سیکھاہے، انہوں نے پوری فلم شوٹنگ کے دوران میری رہنمائی کی اور میں نے اپنے کردار سوفیا کو اتنے اچھے سے سمجھ لیا تھا کہ اس کو پرفارم کرنا بے حد آسان ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:کام کے بدلے ناجائزمطالبات: اداکارہ مہربانو نےاہم انکشاف کردیا

اپنی عمر پر ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے ماہرہ خان نے  کہا کہ میری والدہ نے بتایاہے کہ ایک شخص میرے متعلق غلط بات کر رہا تھا اور وہ ویڈیو کلپ دیکھ کر انہیں بہت بُرا لگا،انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ میں نے ان سے کہا کہ نہیں میں یہ نہیں کرسکتی کیونکہ میں ایسی ہی ہوں، میں نے جب شادی کی سب کو بتایا، جب ماں بنی، جب مجھے طلاق ہوئی تب بھی بتایا، اور میری عمر کیا ہے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا اور میں ہر طرح کے تبصروں کو قبول کرتی ہوں۔‘