امریکی کمپنی نے بلٹ اینڈ بم پروف جدید ’’ریزوانی نائٹ ‘‘ ایس یو وی متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کیلیفورنیا کی ریزوانی موٹرز نے جدید ترین بلٹ پروف ’’ریزوانی نائٹ ‘‘ ایس یو وی متعارف کروا دیا ہے جس کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے یہ دھات عام طور پر اٹالین لکژری گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

لکژری گاڑی کو تیار کرنے کے لیے گن میٹل استعمال کیا گیا جس کو گرے کلر دیا گیا ہے ، کمپنی کے مطابق وہ دنیا بھر میں ایسی صرف 100 گاڑیاں ہی تیار کرے گی ۔

گاڑی کی تیاری کے لیے لیمبرگنی فلیگ شپ ایس یو وی سے بھی مدد لی گئی ہے، گاڑی میں ملٹری ٹائر استعمال کیے گئے ہیں جوکہ کسی بھی قسم کے پنکچر یا دیگر ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ رہتے ہیں۔

گاڑی بلٹ پروف کے ساتھ بم پروف بھی بنایا گیا ہے جس میں 800 ہارس پاور کا انجن لگایا گیا ہے، گاڑی ریس دباتے ہی پوائنٹ تھری سکینڈ میں صفر سے 60 ٹائم ایم پی آر کے تحت ریس پکڑتی ہے، گاڑی کے ابتدائی وئیرنٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔