موسمیاتی تبدیلیاں جان لیوا ثابت،100 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Jun 30, 2023 | 12:47:PM
Climate change, deadly, proven, 100, people, dead, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیاں جان لیوا ثابت ہو نے لگیں، میکسیکو میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دو ہفتوں میں 100 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارتِ صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس (122 فارن ہائیٹ) کے قریب پہنچ گیا جس سے ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ہیں۔ وزارت صحت نے درجہ حرارت سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا کہ دو تہائی سے زیادہ اموات 18 سے 24 جون کے درمیان ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران گرمی سے صرف ایک ہلاکت سامنے آئی تھی۔

 میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجۂ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا،خیال رہے کہ میکسیکو کی  وزارتِ صحت نے یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔