پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

Jun 30, 2023 | 12:25:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے، قرض کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی بینک سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ۔
 
 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ  ہو گیا،اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور  ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور  معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وضاحت

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔