آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Jun 30, 2022 | 19:05:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک قطر، تعلقات پائیدار شرکت داری میں تبدیل
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی، اس موقع پر قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی ،دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ موجودہ علاقائی صورتحال بھی زیرغور آئی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں ، تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معززین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا،دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال