عدالتی فیصلے سے 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا، حمزہ شہباز

Jun 30, 2022 | 18:43:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز، عدالتی فیصلے کا احترام، فیصلے سے ، آئینی بحران، ختم ہوگا،
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی انا کی تسکین کیلئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا جس کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہے، اصل کا کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے،سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں ، سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں ، مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا زندگی کا مقصد ہے۔ دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے، امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چینلجز کا مقابلہ کیا ہے ،آئین اور قانون کے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا ،اس سے کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال