لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ،وزیر اعظم شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 30, 2022 | 15:56:PM
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ،وزیر اعظم شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: وزیر اعظم شہبازشریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کیخلاف  تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف  نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں،پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کاانتخاب ،ن لیگ نے بڑادعویٰ کردیا

لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل ہیں،لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔