موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

Jun 30, 2022 | 13:24:PM
موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: موٹر سائیکلز کھڑی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عوامی سواری جیب پر پھر بھاری ،حکومت کی جانب سے حالیہ عائد کئے جانے والے 10فیصد سپر ٹیکس کی وجہ سے موٹر سائیکل ساز معروف کمپنی ’’ہونڈا‘‘ نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے 15 ہزار روپے تک کا بھاری اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی کی جانب سے یہ 2ماہ کے دوران تیسرا اضافہ ہے  اس سے قبل مئی کے مہینے میں دو مرتبہ قیمت بڑھائی گئی تھی جبکہ رواں سال 2022  میں قیمت پانچ مرتبہ بڑھائی جاچکی ہے۔

مہنگائی سے پریشان عوام پیٹرول کی بچت کےلئے ہونڈا 70 کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ قدر بہتر فیول ایوریج فراہم کرتی ہے لیکن اب اس کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس سے اس کی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 500 روپے ہو جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑی خبر،پیٹرول ختم ہو گیا

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں6ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ،ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 6ہزار اضافے کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔

  ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت یکم جولائی سے ایک لاکھ 68 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہو جائے گی ،ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے ،سی بی 125 ایف کی قیمت 10 ہزار اضافے کے بعد دو لاکھ 63 ہزار 900 روپے کی ہو گئی۔

سی بی 125 ایف کی قیمت 15 ہزار اضافے کے بعد تین لاکھ 23 ہزار 900 روپے ، سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 15 ہزار اضافے کے بعد تین لاکھ 27 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ۔