پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Jun 30, 2022 | 10:55:AM
 پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کیپشن: ٹرین حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیاجس کے باعث ڈاؤن ٹریک آمدورفت کے لئے معطل ہو گیاجبکہ پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بحال ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے، ریلیف ٹرین کو روہڑی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔