ہائیکورٹ:3بچےوالد سےلےکر ماں کےحوالے،بچوں کی چیخ و پکار

Jun 30, 2021 | 14:40:PM
ہائیکورٹ:3بچےوالد سےلےکر ماں کےحوالے،بچوں کی چیخ و پکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی بازیابی کی درخواست پر 3 بچوں کووالد سےلےکر ماں کےحوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور  کی عدالت  میں نائمہ بی بی کی جانب سے بچوں کی بازیابی کیلئے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے3 بچوں کووالد سےلےکر ماں کےحوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر بچے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے رہے،
بچے احاطہ عدالت میں چیخ و پکارکرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: درجہ حرارت ہائی۔۔ لوڈشیڈنگ ٹاپ پر