لاہور: درجہ حرارت ہائی۔۔ لوڈشیڈنگ ٹاپ پر

Jun 30, 2021 | 14:20:PM
لاہور: درجہ حرارت ہائی۔۔ لوڈشیڈنگ ٹاپ پر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت بڑھنے کیساتھ ہی شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 4500میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی3840 میگاواٹ ہے، اسطرح کمپنی کو 660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، شارٹ فال کی وجہ سے لیسکو نے لوڈمینجمنٹ کےنام مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنا شروع کر دی ہے،  100ے زائد11 کے وی فیڈرز کو بند کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہو گا، پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ دنوں گرمی بڑھنے کی وجہ سے ڈیمانڈ 4900میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں: گیس اور بجلی کا بحران ۔۔۔ وجوہات سامنے آگئیں