خاتون سے پولیس اہلکار کی دست درازی کی کوشش

Jun 30, 2021 | 11:17:AM
 خاتون سے پولیس اہلکار کی دست درازی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان میں مصروف شاہراہ ہائیکورٹ روڈ پر خاتون سے مبینہ پولیس اہلکار نے دست درازی کی کوشش کی ۔

 تفصیلات کے مطابق رات کے وقت پولیس اہلکار ہونے کا دعویدار نوجوان کا خاتون کے ساتھ جھگڑا  ہو گیا،خاتون اور شخص کو  جھگڑتے  دیکھ کر لوگ بھی جمع ہو گئے مبینہ پولیس اہلکارنے  دعوی کیا کہ خاتون اس پولیس اہلکار کی  بیوی  ہے۔

واضح رہے کہ خاتون نےالزام لگایا ہے کہ میری نازیبا تصاویر کی بنا پر یہ شخص مجھے بلیک کرتا ہے،خاتون نے تنگ آ کر اس شخص کو کہا کہ  بے شک میری ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دو، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر شخص موقع سے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    حمزہ شہباز کی ایف آئی اے میں آج پیشی