امریکا کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے

Jul 30, 2026 | 08:50:AM
امریکا کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملے کی کوشش کے جواب میں ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران بوشہر، بندر عباس اور قشم جزیرے سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اہواز، آبادان، ابو موسیٰ اور کیش کے علاقوں میں بھی دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فضائی کارروائیاں آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ مدت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے اور 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ، 2 جہازوں میں آگ، امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر بھی نشانہ