کھاریاں ،بارشی پانی کے گڑھےمیں ڈوب کر4 بچے جاں بحق

Jul 30, 2025 | 22:21:PM
کھاریاں ،بارشی پانی کے گڑھےمیں ڈوب کر4 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کھاریاں کے محلہ حیات پورہ میں بھٹہ خشت کے قریب گڑھےمیں ڈوب کر چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  کھاریاں کے محلہ حیات پورہ میں جاں بحق ہونیوالےبچوں کی عمریں 9 سے 16 سال ہیں،بارش کے دوران ایک گڑھے میں2 چھوٹے بچے ڈوبے جن کو نکالنے کیلئے 2 بڑے بچے پانی کے گڑھے میں گئے  اور اس دوران وہ بھی  کیچڑ میں پھنس کر ڈوب گئے،اس سانحے میں جان بحق ہونیوالے2 بچوں کی لاشیں مقامی افراد نے نکالی جبکہ2کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک گھنٹہ تلاش کرنے کے بعد نکالا۔ہسپتال میں چاروں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ،لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ جائے وقوعہ پر مقامی افراد بڑی تعداد میں جمع ہو گئے،ورثاء دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : راول ڈیم کے سپل ویز 31جولائی صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ