حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری اور نجی کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ

Jul 30, 2025 | 19:50:PM
حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری اور نجی کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی برائے سال 2026 کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری وپرائیوٹ کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کابینہ نے نئی حج پالیسی کے لیے سرکاری کوٹے میں اضافہ اور پرائیوٹ کوٹے میں کمی کی ہے،ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حج 2026 کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیوٹ کوٹہ 30 فیصد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو حج 2026 کے لیے سرکاری کوٹہ 40 جب کہ پرائیوٹ کوٹہ 60 فیصد کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا۔

آئندہ برس 2026 میں سرکاری حج پر ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے،وفاقی وزیر سردار یوسف کے مطابق حج 2026 کے لیے 29 جولائی تک 313,000 افراد نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔

 واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی ٹور آپریٹرز کے درمیان مساوی 50، 50 فیصد تقسیم کیا جاتا ہےتاہم رواں برس پاکستان کی تاریخ میں حج کا سب سے بڑا  سکینڈل سامنے آیا اور نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعہ حج پر جانے والے 67 ہزار عازمین اس سال حج پر جانے سے محروم رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سٹیٹ بینک کے شرح سود برقرار رکھنے پر بزنس کمیونٹی کے شدید تحفظات