کراچی: میاں ، بیوی، بچے کا تیز دھار آلے سے قتل

Jul 30, 2025 | 19:40:PM
کراچی: میاں ، بیوی، بچے کا تیز دھار آلے سے قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، میاں، بیوی اور نومولود بچے کو تیز دھار آلے کے ساتھ بے رحمی سے قتل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقتولین کا تعلق لسبیلہ سے ہے، واردات دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، مقتولین کی شناخت عبدالمجید، سکینہ اورعبدالنبی کے نام سے ہوئی ہے۔

قتل ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالمجید 40 سالہ سکینہ اور 6 سالہ معصوم بچہ عبدالنبی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی اور بچے کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، قتل ہونے والے افراد کا تعلق ودھو قوم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی