آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان

Jul 30, 2025 | 13:58:PM
 آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان کردیا، دونوں  سکواڈ میں 14، 14 کھلاڑی ہوں گے، دونوں فارمیٹس میں قیادت مچل مارش کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے 14، 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، مچل مارش دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ڈارون، کیئرنز اور مکائے میں کھیلی جائیں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اور مچل  سٹارک ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں، مچل اوون کو شاندار کارکردگی پر پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں، میتھیو شارٹ بھی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسپنر میٹ کوہنمن ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونامی،20 لاکھ افراد  کی منتقلی ، بندرگاہیں بند،سٹیشنوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں، چین میں بھی الرٹ جاری

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیانس مورس کی پاکستان کیخلاف نومبر کے بعد پہلی بار  سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شان ایبٹ، جیک فریزر، مک گریک، تانویرد سنگھا، کوپر کونیلی اور ایرون ہارڈی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف آسٹریلیا کے ٹی 20 سکواڈ میں کپتان مچل مارش، شان ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، بین ڈورشیئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میٹ کوہنمن، گلین میکسویل، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا ون ڈے  سکواڈ کپتان مچل مارش، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، بین ڈورشیئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، لیانس مورس، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہوگا۔