ناران بابوسرٹاپ روڈ جھلکنڈ کے مقام پربند، محکمہ سیاحت کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناران میں بابوسر ٹاپ جانے والا مرکزی راستہ جھلکنڈ کے مقام پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا ۔
ترجمان محکمہ سیاحت نے سیاحوں اور مسافروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق متاثرہ مقام پرراستہ کلیئر کرنے کا کام جاری ہے، تاہم مسلسل بارشوں اوردشوارگزارعلاقے کے باعث اس میںمشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی شرح سود کا اعلان کرے گا
سیاحوں کو متبادل راستے اختیارکرنے اورمحکمہ سیاحت کی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے،اس کے علاوہ کہاگیاہے کہ مزید ہدایات اوراپ ڈیٹس کے لیے مسافرمقامی حکام یامحکمہ سیاحت کے مراکزسے رابطے میں رہیں۔