نشے میں دھت کار سوار نے بچے کو کچل ڈالا

Jul 30, 2023 | 15:19:PM
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر)حافظ آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کار سوار نے بچے کو گاڑی کے نیچے دے کر  کچل ڈالا۔

حافظ آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ واقہ پیش آیا جس  کی سی سی ٹی وی فوٹیج  24 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کار سوار نے بچےکے اوپر گاڑی چڑھا کر اسے کچل دیا اور موقع پر ہی فرار ہو گیا ۔

 کار سوار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود کار سوار ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا۔