بھارت میں 11 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا شکار

Jul 30, 2023 | 08:36:AM
India, 11-year-old girl, gang rape, victimization, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) بھارت  میں خواتین کی عصمت غیر محفوظ ہو گئی، آئے روز بنت حوا کیساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات رونما ہونے لگے ، پوری دنیا خواتین کیساتھ ہونے والے واقعات کیخلاف برسرپیکار ہے لیکن مودی سرکار اپنی ہی پھیلائی آگ کو روکنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مندر کے قریب جھاڑیوں سے 11 سالہ لڑکی تشدد زدہ لاش ملی ہے ، لڑکی کے بطن پر کپڑوں کے نام پر چند ٹکرے اور پورا جسم خون میں لت پت تھا، 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا کہ لڑکی خون میں لت پت پائی گئی، اس کے پورے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان نما بھیڑیوں نے لڑکی کی عصمت دری کے بعد اسے موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے اسے پے درپے وار کیے اور نیم مردہ حالت  میں مرنے کیلئے جنگلوں میں پھینک دیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں  لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 2لوگوں کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم مندر کی انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام گائو شالہ میں کام کرتا ہے،پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی کل شام سے لاپتہ ہوگئی تھی اور رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر اس کی تلاش شروع کردی گئی۔