اہم شخصیت کا استعفیٰ آگیا

Jul 30, 2022 | 09:13:AM
پنجاب،استعفیٰ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،گورنر پنجاب،ارسال
کیپشن: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شرافت خان نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شرافت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شرافت خان نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ سپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں۔

بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی

سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاسٹ کیا تھا۔