ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 

Jul 30, 2021 | 19:06:PM
 ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24 نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری پر کاروباری افراد اطمینا ن کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر 71 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 162.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
 دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری کا رجحان دکھائی دے رہاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 47 ہزار 312 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو اور انڈیکس 202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 515 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔
 مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگاہوکر 192.50 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.50 روپے مہنگاہوکر 225.50 روپے پر پہنچ گیا ۔ امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 44.15 روپے کا ہوگیا ۔سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 43.15 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی