کرونا کی چوتھی لہر بے قابو ،جناح ہسپتال میں مختص بیڈ 85 فیصد  بھر گئے

Jul 30, 2021 | 14:47:PM
کرونا کی چوتھی لہر بے قابو ،جناح ہسپتال میں مختص بیڈ 85 فیصد  بھر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرونا کی چوتھی لہر بے قابو  ہوگئی،جناح ہسپتال لاہور میں  کرونا کے لئے مختص کئے گئے بیڈ 85 فیصد تک بھر گئے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں کورنا کے لئے 214 بیڈز مختص کئے ہیں، جن پر 176 مریض زیر علاج ہیں جبکہ وینٹیلیٹرز بھی 80 فیصد تک بھر گئے ہیں، عید سے قبل وینٹیلیٹرز صرف 22 فیصد تک بھرے تھے۔جناح ہسپتال میں تشویشناک ناک مریضوں کی تعداد  39 ہے جو وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبرادار: کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں تیزی