بیرسٹر سلمان صفدر کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط ،کیسز جلد مقرر کرنے کی استدعا
کیپشن: بیرسٹر سلمان صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا،خط میں بانی اور بشریٰ بی بی کے کیسز جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک بھی آ رہا ہے اس لیے کیسز اس سے پہلے مقرر کئے جائیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بارہا کوشش کی لیکن کیسز مقرر کرنے والی برانچ کیسز مقرر نہیں کر رہی۔
خط میں بانی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے کے مکمل تفصیلات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:4فروری کو سکولوں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری